جھارکھنڈ کے ضلع گملہ کے کامڈارہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واردات کو کامڈارہ کے پہاڑگاؤں میں جرائم پیشوں نے انجام دیا ہے۔ معاملے کے متعلق ایس پی نے تصدیق کی ہے۔
واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، مہلوک میں نیکودن ٹوپنو، بھیم سین ٹوپنو، شیلونتی ٹوپنو، البیس ٹوپنو کا نام شامل ہیں۔ گاؤں میں بیک وقت 5 افراد کے قتل کے بعد پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ فی الحال قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
گاؤں والوں کے مطابق اس واردات کے پیچھے باہمی تنازعہ ہے۔ فی الحال تفتیش کے بعد ہی بات سامنے آگئے کہ معاملہ کیا ہے۔ تمام لوگوں کو ٹانگی سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ تمام کنبہ کے افراد کو ایک ساتھ قتل کرنے کے بعد دیہی باشندے بھی کسی سے کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
پولیس موقع پر موجود ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیجا جا رہا ہے، پولیس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔