امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک گاڑی جموں سے بالہ تل کی طرف جا رہی تھی کہ ضلع رام بن میں ڈیگڈول کے مقام پر اچانک پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں ایک یاتری زخمی ہو گیا۔
حادثے کی خبر ملتے ہی فوج، پولیس اور انتظامیہ نے راحت رسانی کا کام شروع کرکے زخمی یاتری کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔
زخمی یاتری کی شناخت ریاست اتر پردیش کے رہنے والے مہادیپ ملکر کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء ضلع رام بن میں بارش ہو رہی ہے اور انتظامیہ نے پتھر کھسکنے کے اس واقعے کے بعد احتیاتی طور یاترا کے قافلے کو روک دیا ہے۔
سرینگر - جموں قومی شاہراہ اکثر و بیشتر، بھاری برفباری، بارش، سڑک کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے آئے روز آمد و رفت کے لئے بند ہو جاتی ہے۔