ETV Bharat / city

Upgraded Bailey Bridge in Ramban: رامبن گول سڑک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال - bridge in ramban

جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کی 52 روڈ کنسٹرکشن کمپنی، بیکن نے رامبن میترا نالہ پر اپ گریڈ بیلی پُل کو 30 گھنٹے میں مکمل کیا ہے۔ تجدید شدہ پل کو آج دوپہر 2 بجے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔Upgraded Bailey bridge in Ramban

Upgraded Bailey bridge in Ramban, GREF relaunch bridge in 30 hours
رامبن گول سڑک بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 4:31 PM IST

رامبن: جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس (جی آر ای ایف) کی 52 روڈ کنسٹرکشن کمپنی (آر سی سی)، بیکن نے رامبن میترا نالہ پر اپ گریڈ شدہ بیلی پُل کو 30 گھنٹے میں جنگی پیمانے پر مکمل کیا ہے۔ تجدید شدہ پُل کو آج دوپہر 2 بجے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔Upgraded Bailey bridge in ramban

آفیسر کمانڈنگ جی آر ای ایف 52 آر سی سی کمار گوتم کے مطابق قومی شاہراہ کی پرانی الائنمنٹ پر اس پل کی بوجھ اٹھانے کی صلاحیت 30 ٹن سے بڑھا کر 70 ٹن کر دی گئی ہے۔ اس پر کام ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا اور آج دوپہر دو بجے مکمل ہوا۔ انہوں نے پُل کے کچھ اسپیئر پارٹس فراہم کرنے کے لیے کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ کا شکریہ ادا کیا۔ سیکنڈ ان کمانڈ جی آر ای ایف 52 آر سی سی آر کے ورما نے کیپٹن نشیتھ پالیوال کے ساتھ او سی ایس کمار گوتم کی مجموعی کمان کے تحت پروجیکٹ کی نگرانی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ تمام بھاری مشینری کو لے جانے والی بھاری گاڑیاں اس پُل کے اوپر سے گزرتی ہیں اس کے استعمال کے لیے جاری قومی پروجیکٹس جیسے ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ-ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل)، 1850 ساولکوٹ ہائیڈل پاؤر پروجیکٹ اور جپسم مائنز کے علاوہ گول سب ڈویڑن کے راستہ بھی اسی پُل سے گزرتا ہے، اس لیے اس کی توسیع کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ اس سے قبل جی آر ای ایف نے صرف پندرہ دن پہلے کونسی نالہ کے اوپر اسی سڑک پر دو دنوں میں ایک نئے بیلی پل کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ایک مقامی ریٹائرڈ انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ یہ واقعی ایک بڑی کامیابی ہے کہ GREF نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو زیادہ پریشانی کے بغیر 30 گھنٹوں کے اندر اس اہم پل کو دوبارہ شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.