رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے رامبن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس جانکاری کے مطابق آج شام قومی شاہراہ کے رام سو کے نزدیک شیر بی بی کے مقام پر دو ٹینکروں کے درمیان اپسی ٹکر ہوئی۔ اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے رامبن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ زخموں کی شناخت شبیر احمد اور طارق احمد ساکنان بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ آج سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رامبن ضلع کے مہیاڑ سے کیفٹیریا موڑ تک موسلادھار بارشوں کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر نے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انتظامیہ نے اس پر مشینری اور عملہ کو کام پر لگا کر ہفتہ کی دوپہر کو شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ Sgr Jmu National Highway restored for Traffic