مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے مہو نام کے مقام پر محکمہ سیاحت نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سہ روزہ 'ونٹر کارنیول' کا اہتمام کیا۔ three-day Winter Carnival in Ramban
اس تقریب کے انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ضلع میں بے روز گار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنا اور مختلف سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرنا ہے۔ Jobs for unemployed youth in Ramban
ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان، ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے ونٹر کارنیول کا افتتاح کیا اور ہری جھنڈی دکھا کر کھلاڑیوں کو روانہ کیا۔
واضح رہے کہ ضلع رامبن میں مقامی کھلاڑی تنویر احمد کی کوششوں سے اس نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Winter Carnival Commences at Kulgam: کولگام میں ونٹر کارنیول کا افتتاح
سہ روزہ ونٹر کارنیول کے اہتمام پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے علاقے کی معیشت اور لوگوں کے مستقبل کے لیے بہتر قدم بتایا۔