ETV Bharat / city

رامبن میں 'شہید چوک' کا افتتاح - shaheed iqbal chowk

سنہ 2001 میں جوہر ٹنل پر ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں ہلاک ہونے والے آئی آر پی جوان محمد اقبال کٹوچ کی یاد میں کنگا۔گاندھری روڈ پر ایک چوک کا نام 'شہید اقبال چوک' رکھا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 9:15 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 25 نومبر سنہ 2001 میں ایک عسکریت پسندانہ حملے میں ہلاک ہونے والے آئی آر پی جوان کی یاد میں ایک شہید چوک کی بنیاد رکھی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان نے مرحوم پولیس افسر کے بڑے بھائی بشیر احمد سے اس چوک کا افتتاح کروایا۔ اس کے علاوہ اس افتتاحی تقریب میں درجنوں پولیس اہلکار اور گاؤں کے لوگ موجود رہے۔

آئی آر پی جوان کی یاد میں ایک شہید چوک کی بنیاد رکھی گئی

ضلع پولیس سربراہ نے کہا جموں و کشمیر پولیس ہر برس 21 اکتوبر کو قومی پولیس یوم شہادت مناتی ہے۔

لیکن رواں برس اعلی پولیس افسران کی جانب سے چند احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت شہید ہونے والے جوانوں کے لیے کچھ ایسا کام کیا جائے جس سے لوگ انھیں یاد کریں۔

یہی وجہ ہے کہ رامبن میں پہلی بار شہید جوان کے آبای گاؤں میں ان کے نام پر شہید اقبال چوک کی بنیاد رکھی گئی اور آئندہ بھی شہید جوانوں کی یاد میں شہید چوک اور سڑک کے نام ان کے گاؤں میں رکھے جائیں گے تاکہ اس جگہ سے گزرنے واے افراد ان کی شہادت کو یاد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.