تفصیلات کے مطابق راجوری جموں شاہراہ پر ناریاں کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔حادثہ باڈر سکیورٹی فورسز Border Security Forces کی ایک گاڑی کو پیش آیا ہے۔حادثے میں بی ایس ایف کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ بس بی ایس ایف کی ایک کانوائی کا حصہ تھی جو پونچھ سے جموں کی طرف جارہی تھی اور نوشہرہ کے قریب ناریاں کے مقام پر بس ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے بس میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے تقریباً تین اہلکاروں کو نوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں۔
علاج کے دوران 146 بٹالین بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل رام پال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میں دم توڈ دیا۔
مزید پڑھیں:Uri Road Accident: بونيار سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی
وہیں پولیس چوکی انچارج چنہاس ساحل چودھری نے ہیڈ کانسٹیبل کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کے درمیان پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔