ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے دریائے چناب کے کنارے کے علاقوں کا دورہ کر کے تفصیلی جانکاری حاصل کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دریائے چناب کے کنارے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام تحصیلدا کو ہدایت دی ہے کہ ہنگامی صورتحل کے لیے تیار رہیں۔
ڈی سی رامبن نے کہا ہے شدید بارش کے سبب ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع کی کچھ سڑکوں کو شدید بارش کے سبب نقصان ہوا ہے جن کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مرمت کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شدید پارش کے سبب دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دریائے چناب کے کنارے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جولائی سے کشمیر وادی اور جموں صوبے میں عمومی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔