ETV Bharat / city

Ramban DC on Covid Protocol Violations: رامبن میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 5:27 PM IST

رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام کے مطابق کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی Ramban DC on Covid Protocol Violations کی پاداش میں سال 2021 سے اب تک رامبن میں عوام سے 22 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔

Musaratul Islam, District Development Commissioner, Ramban
رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام

رامبن: ضلع رامبن میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزیوں Covid Protocol Violations in Ramban پر انتظامیہ سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔

رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام

رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی Ramban DC on Covid Protocol Violations کرنے والوں پر زیادہ جرمانہ عائد کیا جا رہا تھا لیکن تیسری لہر میں لوگ کووڈ پروٹوکول پر عمل کررہے ہیں، اس لیے حالیہ عرصے میں زیادہ جرمانہ نہیں عائد کیا جارہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی تاکید کی جاتی رہی ہے لیکن جو لوگ تاکید کے باوجود پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ہر دن میں اوسطاً 40 سے 50 ہزار کا جرمانہ عوام پر عائد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Surge in JK: جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت

ڈی سی رامبن کے مطابق سال 2021 میں مارچ سے اب تک رامبن میں 22 لاکھ روپے کا جرمانہ عوام سے وصول کیا جاچکا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا کی تیسری لہر سے بچا جاسکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ویکسینیشن مہم میں شامل ہونے کے لیے ضلع رامبن کے عوام سے اپیل کی تاکہ کورونا کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.