تفصیلات کے مطابق، مذکورہ مسافر جموں سے سرینگر مسافر بردار گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ ڈیگڈول کے مقام پر انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
اہل خانہ کی چیخ پکار سے لوگ جمع ہوگئے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پولیس رامبن انسپکٹر وجے کتوال موقع پر پہنچے اور انہوں نے فوراً مسافر کو گاڑی سے باہر نکالا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کیا۔ جس کے بعد ان کی جان بچ گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس افسر کی سراہنا کی ہے۔