ETV Bharat / city

پولیس کا کشتواڑ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ - پاسرکوٹ کے جنگلوں

سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 9:20 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان کی شناخت اشفاق قیوم ٹاک ولد عبدالقیوم ٹاک ساکن پاسرکوٹ ٹاک پورا تحصیل چھاترو اور توصیف گیری ولد غلام قادر گیری ساکن پوچھال تحصیل کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن چھاترو کو معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں نے عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چھاترو میں 24 اگست کو ایف آئی آر زیر نمبر (FIR No53/2021 U/Sec 13,18-B UAPA) درج بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس اور فوج کی مشترکہ کاروائی میں تین عسکریت پسند گرفتار

ایس ایس پی کشتواڑ نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین نے پاسرکوٹ کے جنگلوں سرچ آپریشن چلایا ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں عسکریت پسندوں سے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.