ETV Bharat / city

Bridge in Ramban رامبن میں پُل کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام پریشان - باسن اور نوگام کو جوڑنے والا پُل

ضلع رامبن کے بنگارہ سرپنچ مریم بیگم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'باسن تا نوگام پل کا کام سنہ 2012 میں ہاتھ میں لیا گیا تھا لیکن تب سے لے کے ابھی تک صرف پُل کے پلرز بن پائے ہیں۔' Bridge work incomplete at Ramban

رامبن میں پُل کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصيل پوگل پرستان کے پنچایت بنگارہ میں پُل کا کام ادھورا رہنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے یہ پل جو باسن اور نوگام کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ پرستان، ہوچک، بنگارہ، پنگلوگا، پراکر، دھل وغیرہ کے لوگ بھی اسی دریا کو پار کر اپنے کام کاج کے لیے جاتے ہے لیکن پُل کا کام ادھورا چھوڑنے کی وجہ سے یہاں کی عوام پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ incomplete work of Bridge in Ramban

رامبن میں پُل کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

سرپنچ بنگارہ مریم بیگم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر چہ باسن تا نوگام پل کا کام سنہ 2012 میں ہاتھ میں لیا گیا تھا لیکن تب سے لے کے ابھی صرف پل کے پلرز بن پائے ہیں اور سٹیل کے کام کا ہونا ابھی باقی ہے۔ سرپنچ نے کہا اس مسلے کو لے کے انہوں نے کئی مرتبہ افسران سے بات چیت کی اور خطوط بھی لکھے لیکن کسی بھی افسر نے اس مسلے کو اپنی نوٹس میں سنجیدگی سے لینے کی کوشش نہیں کی جس وجہ سے یہاں کے طلبہ، بزرگ، عورتیں اور بیمار لوگوں کو دریا پار کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: پانچ برسوں سے عوام پُل کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے منتظر

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'حالیہ بارشوں میں وہ دن بھر اس دریا کے کنارے بیٹھے رہے اور صبح شام اپنے بچوں کو دریا پار کروانے میں لگے رہے۔ ان کا کہنا تھا ہم مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر دن بھر لوگوں کو دریا پار کرواتے رہیں گے تو کام پر کیسے جائیں گے اور بال بچوں کا خرچہ پورا کیسے کریں گے۔' انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسلے کو سنجیدگی سے اپنی نوٹس میں لے اور اسے فور طور سے حل کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکے اور لوگ بغیر کسی دقت کے دریا کو عبور کر سکے۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد سے پل کا کام شروع کرے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.