جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جب کہ ایک دیگر شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک جموں سے سرینگر کی جانب جارہا تھا۔ قریب صبح ساڑھے سات بجے رامبن کے نزدیک ایک موڑ پر ٹرک سڑک سے گہری کھائی میں جاگرا۔
ٹرک کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے ٹرک کے کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kulgam Encounter: کولگام میں تصادم شروع، ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک
حادثہ کی خبر ملتے ہی آرمی سیول کیو آر ٹی اور پولیس نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی کو ضلح ہسپتال رامبن منتقل کیا۔ رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔