ETV Bharat / city

رامبن میں 11 ستمبر کو لوک عدالت کا انعقاد ہوگا - ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی سکریٹری پوجا گپتا

ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی سکریٹری پوجا گپتا نے کہا کہ رامبن کی عوام کو لوک عدالت میں حاضر ہوکر باہمی صلاح و مشورہ کے ذریعہ اپنے معاملات حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

District Legal Services Authority Secretary Pooja Gupta
ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی سکریٹری پوجا گپتا
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 2:08 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) رامبن کوویڈ 19 کی موجودہ پابندیوں کے درمیان 11 ستمبر کو قومی لوک عدالت کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔

ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی سکریٹری پوجا گپتا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) پوجا گپتا، جو سب جج رامبن بھی ہیں ، نے کہا کہ موجودہ کوویڈ پابندیوں کی وجہ سے اور ہجوم سے بچنے کے لیے لوک عدالت سے پہلے اگلے ہفتے سے ہفتہ میں ایک روز پری لوک عدالت سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔ لیکن آخری ہفتے میں ہر روز منعقد ہوں گے۔

ضلع لیگل سروس کی سکریٹری پوجا گپتا نے کہا کہ رامبن کی عوام کو اس طرح کی لوک عدالت میں حاضر ہوکر باہمی صلاح و مشورہ کے ذریعہ اپنے معاملات حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوک عدالتوں کا مقصد زیر التوا مقدمے کو کم کرنا تھا۔ گپتا نے کہا کہ 11 ستمبر کو کورٹ کمپلیکس رامبن میں ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عدالتوں میں مقدمات کی التواء کو کم کرنے کے لیے مقدمہ کی سماعت کی جاسکے۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایم جی نریگا میں عرصہ دراز سے اجرت نہ ملنے کے سبب عوام لوک عدالت کا رخ کر سکتے ہیں۔ لوک عدالت میں ایم اے سی ٹی، بنک کیسز ازدواجی اور دیگر مقدمات کا آپسی افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.