کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سبھاش پارک کے باہر ایک نوزائیدہ بچے کی نعش برآمد کی گئی ہے۔ کشتواڑ پولیس کو جوں ہی اس کے بارے میں اطلاع ملی تو ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر آشیش گپتا، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے آفیسر سندیپ پریہار موقعۂ واردات پر پہنچ گئے۔ بچے کی نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر ضلع ہسپتال کشتواڑ کے مرچری روم میں لایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کشتواڑ نے بتایا کہ اس کو لیکر پولیس سختی سے کارروائی کرے گی اور جوں ہی ملزم کا پتا چلے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Kishtwar Police: کشتواڑ پولیس کی جانب سے رات میں گاڑیوں کی چیکنگ
وارڈ نمبر دو کے کونسلر سنجیت کوتوال نے بھی ایس ایس پی کشتواڑ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کو باریکی سے دیکھا جائے تاکہ اس طرح کی واردات دوبارہ سامنے نہ آئے۔ اس دوران انہوں نے کشتواڑ کی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس طرح کی واردات میں پولیس کا تعاون کریں تاکہ آنے والے وقت میں ایسا دیکھنے کو نہ ملے۔