سرحدی ضلع کشتواڑ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیس برسوں سے فرار ایک سابق عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالغنی عرف معاویہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ مڑواہ انسپکٹر پرویز احمد اور ایس ڈی پی او مڑواہ نثار احمد خواجہ نے ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مفرور عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: سرچ آپریشن کے دوران چار پستول بر آمد
پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 42/2021 زیر دفعہ 302,364 آر پی سی 7/27IA ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ مڑواہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔