جس کی وجہ سے 1500 مال بردار ٹرک جن میں سیب بھرا ہوا تھا اور کچھ مسافر بردار گاڑیاں بھی قومی شاہراہ بند ہونے سے پھنس گئی تھیں، جبکہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو جھولا پل میتراہ سے چھوڑا دیا گیا تھا۔
رامبن نیشنل ہائی وے ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
جموں کی طرف مال بردار ٹرک اور کچھ مسافر بردار گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ادھم پور اور قاضی کنڈ سے آگے جانے کی کسی گاڑی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔