ETV Bharat / city

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند

جموں­۔ سرینگر قومی شاہراہ پر چٹانیں اور مٹی کا تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی ہے، جس سے مسافر پریشان ہیں۔

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 1:01 PM IST

قومی شاہراہ رامبن کے بانہال سیکٹر کے درمیان، پینٹھال اور موم پسی اور ادھمپور کے بلی نالہ کے مقامات پر بارش کے بعد مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل بند طور پر بند ہوگئی ہے اور سینکڑوں مسافربردار گاڑیاں اپنی جگہ پر رکی ہوئی ہیں۔

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند

انتظامیہ شاہراہ سے تودے ہٹانے میں مصروف ہیں ، دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئیں ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی، ایس پی ٹریفک نیشل ہائی وے رامبن جے ایس جوہر نے کہا کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں شاہراہ کو بحال کیا جائے گا، تاہم سرینگر اور جموں سے کسی بھی گاڑی کو اگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جموں سے سرینگر قومی شاہرہ بحال ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

حالیہ دنوں میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چٹانے اور تودے کھسکنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوتی رہی ہے اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.