جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں زمینی تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا۔ متاثرین کو پولیس نے ضلع اسپتال رام بن منتقل کر کے ایک خاتون سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے دور دراز پنچایت گاندھری کے علاقہ باتلی میں اتوار کے روز مختار احمد ولد لعل دین کے کھیت میں محمد اقبال ولد سراج دین،اس کی بیوی نور بیگم، آصف احمد اور عارف احمد نے گھاس کٹائی شروع کر دی۔
مختار کی والدہ اور بیوی کے روکنے پر ان کی کی پٹائی شروع کرکے شدید زخمی کر دیا جس کے نتیجہ میں چھ ماہ کی کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس نے حادثے کی خبر سنتے ہی بچی کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
جبکہ مختار احمد، روبیہ بیگم زوجہ مختار احمد اور شیر بی بی ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے کمسن بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے وارثوں کے حوالے کر دیا۔ اس سلسلے میں دھرمکنڈ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر کے ملزم محمد اقبال، محمد آصف، محمد عارف اور نعرہ بیگم کو گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں کنبوں کے درمیان عرصہ دراز سے مختلف عدالتوں میں زمینی تنازعے کے سبب کیس چل رہا ہے۔