ETV Bharat / city

رامبن: آزاد امیدوار نے مفت ایمبولینس اور خواتین کے لیے مخصوص گاڑی کی سہولت کا اعلان کیا - اردو نیوز رامبن

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں ضلع رامبن کی کاؤنسلر نشست راجگڑھ سے آزاد امیدوار سیور سنگھ نے گھاڑی، کمیت حالہ اور راجگڑھ کے لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس اور خواتین کے لئے ایک مخصوص گاڑی وقف کرنے کا اعلان کیا۔

independent candidate severe singh announcement free ambulance and transport for ladies in remote area of rajgarh
آزاد امیدوار نے مفت ایمبولینس اور خواتین کے لیے مخصوص گاڑی کا اعلان کیا
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 4:06 PM IST

ضلع رام بن میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پانچ مرحلوں انتخابات ہوچکے ہیں جس میں رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے وہیں ضلع کی پانچ نشستوں پر ابھی ووٹنگ ہونی باقی ہے، جن میں سے کونسلر نشست راجگڑھ بھی ایک ہے۔

دیکھیں ویڈیو

تمام امیدوار اپنی انتخابی مہم کافی زور و شور کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں راجگڑھ سے کونسلر کے امیدوار سیور سنگھ (آزاد امیدوار) جنہوں نے ضلع رام بن کے اس دور دراز علاقہ اور کونسلر نشست راجگڑھ کی کئی دوسری پنچایتوں کا دورہ کے ان علاقوں میں عوام کے حالات دیکھ کر ضلع رامبن کے ان دور افتادہ و پسماندہ علاقہ جات کے لوگوں کے لئے اپنی ذاتی طور ایمبولینس اور خواتین کے لئے ایک مخصوص گاڑی کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیور سنگھ نے کہا کہ یہ دور دراز علاقے سیاسی رسہ کشی کا شکار رہے ہیں اور سیاست دانوں نے آزادی سے لے کر اب تک یہاں کے لوگوں کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں، جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ چونکہ ان پسماندہ علاقوں کے لوگ ابھی بنیادی سہولیات کا رونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زیادہ زور دیا کہ ان پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہی نظر آتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بجلی پانی کے ساتھ ساتھ دوسری بنیادی سہولیات کا نظام درہم برہم ہے۔ اس پسماندہ نشست کے رائے دہندگان کو اکثر ووٹ بینک کے طور پر سیاستدانوں نے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے الیکشن مہم کے دوران مذکورہ پسماندہ علاقوں کے حالات دیکھنے کے بعد لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس گاڑی واگزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اس لیے کیا کیونکہ اس علاقے میں طبی سہولت کا فقدان ہے۔ اور مریضوں کے یہاں دردذہ میں مبتلا خواتین کو دوران زچگی یہاں سے قریب 25 کلومیٹر دور ضلع ہسپتال رام بن پہنچانا پڑتا ہے، جہاں دوران سفر ہی چند مریض دم توڑ دیتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ یہاں کے مرد وزن کو اس لمبے سفر کے لئے سواری دستیاب نہیں ہوتی اور ان علاقہ جات کے لوگوں کی پریشانیوں کو اپنی پریشانی سمجھ کر انہوں نے لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس اور خواتین کے لئے ایک گاڑی وقف کرنے اعلان اس لئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب اسلئے کر رہے ہیں چونکہ وہ یہاں کے مقامی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ووٹ دینے کا مقصد علاقے کی ترقی ہے: ووٹرز

انہوں نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کے سامنے اپنا انتخابی منشور واضح طور پر بیان کیا ہوا ہے اور وہ اس علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرتے رہے گے چونکہ ان کے لئے ہار جیت کوئی معنی نہیں رکھتی اور بغیر کسی سیاسی غرض کے انہوں نے عوام کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھ کر رام بن کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر کے انتخابات سے پہلے ہی ان دور افتادہ علاقوں کے لئے ایک ایمبولینس اور خواتین کے لئے ایک گاڑی ذاتی طور پر میسر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.