پارٹی میں سینکڑوں سیاسی، سماجی، مذہبی، نومنتخب سرپینچوں ،تجارتی تنظیموں کے عہدیداران، سیول سوسائٹی ممبران اور صحافیوں نے شرکت کی۔
افطار پارٹی میں سی ای او 58 ار ار، ایس ڈی ایم گول ،ایس ڈی پی او گول ، تحصیلدار گول اور مساجد کے امام نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی کے سی ای او شری پرشانت نے بتایا کہ 'آرمی ہمیشہ لوگوں کی خدمت کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے علاقے کے لوگوں کی فوج کے ساتھ تعاون کی سراہنا کی اور اماموں اور نو منتخب سرپنچوں کو عزاز سے نوازا۔
افطار کر کے نماز کے بعد شرکت کرنے والے لوگوں نے ملک و ریاست میں امن وامان کے لیے دعاٸیں مانگی۔
فوجی کے افسروں نے مہمانوں کو پُر خلوص انداز سے افطاری کے بعد الوداع کیا۔