ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے اس جم کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ قصبہ کے اس قسم کا شوق پیدا کرنے سے نوجوانوں کو نشے اور دوسری برائیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں نوجوانوں کو اپنی جسمانی فٹنس اور ورزش کی طرف توجہ مرکوز کرانے میں مدد ملے گی۔
علاقہ میں اپنی نوعیت کے پہلے جم سینٹر کو ریاست کے محکمہ صنعت و حرفت نے مالی معاونت اور قرض فراہم کرنے کی سفارش کر کے ایک مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار کو روزگار دینے اور مزید نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا راستہ بھی کھولا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: شدید برفباری کو 'قدرتی آفت' قرار دیا گیا
افتتاح کے موقع پر قصبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی حسمانی ساخت کو برقرار رکھنے کے لیے جسمانی ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔