جمون و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے گورنمنٹ مڈل اسکول گولہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل اسکول گولہ میں تقربیاً ایک سو سے زاہد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اور انہیں پڑھانے کے لئے محکمہ تعلیم J&K Education Department کی جانب سے صرف تین اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ مڈل سکول گوہلہ میں 100 طلباء کے لئے صرف 3 تین اساتذہ ہیں اور تین اسامیاں ہیں جن میں 2 اساتذہ اور 1 ماسٹر گریڈ کی پوسٹ خالی ہے۔ 1 ٹیچر کی پوسٹ 2014 سے خالی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی عمارت دو کمروں Two Rooms In School پر مشتمل ہے ۔ان دو کمروں میں سے ایک دفتری کے لئے مختص ہے تو ہیں دو سرا کمرہ ایک سو زائد بچوں کی تعلیم کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
اسکول کے طلبہ کے مطابق اسکولی میں بینیادی سہولت کا فقدان ہے۔طلبہ کے مطابق اسکول میں نہ کھیلنے کے میدان اور نہ ہی پڑھائی کے لیے کمرے موجود ہے۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ کا ایک ایسا اسکول جہاں طلبا کو پانی تک میسر نہیں
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور ایل جی LG administration سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم معاملہ پر توجہ دیں تاکہ مذکورہ علاقہ کے نو نہالوں کا مستقبل روشن ہو سکے ۔