OGW's Arrested in Kishtwar: کشتواڑ میں چار عسکری معاون گرفتار - تازہ خبر کشتواڑ
جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کشتواڑ کے دول دہار جنگل سے عسکری تنظیم حزب المجاہداین کے تین معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ OGW's Arrested in Kishtwar کیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس،17 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین نے سرحدی ضلع کشتواڑ کے دول دہار جنگل میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکری تنظیم حزب المجایدین کے تین معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Militant Associate Arrested in Kishtwar کیا ہے۔
پولیس نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دول دہار جنگل میں پیٹرولنگ کے دوران چار مشکوک افراد نے فوج کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے ان افراد کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
ابتدائی تفتیش کے دوروان سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے یو بی جی ایل کے دو گرینیڈ،اے کے 47 کے120 راؤنڈ، اے کے 47 کے دو خالی راؤنڈ اور عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے بوسٹر برآمد کیے ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت شفیع بکراول ولد میر خان، فرید احمد ولد حاجی خان، زبیر احمد ولد محمد شفیع ساکنان پایس پادیرنا اور اسماعیل ولد پیریہ ساکن چھچھا، ناگسینی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ان افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 35/2022 درج کی ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے