ETV Bharat / city

رامبن: بچوں کو تائیکوانڈو سکھایا گیا

کھیلو انڈیا کی جانب سے تائیکوانڈو سنٹر گول کے کوچ اروند سیتی نے کہا کہ تقریبا دو ماہ سے وہ یہاں پر بچوں کو تائیکوانڈو سکھا رہے ہیں۔

first-khelo-india-games-at-gool
بچوں کو تائکوانڈو سکھایا گیا
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 10:36 PM IST

Updated : Sep 21, 2021, 11:02 PM IST

ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول میں پہلی بار کھیلو انڈیا کے تحت بچوں کو تائیکوانڈو سکھایا جا رہا ہے۔ اس میں پانچ سے اٹھارہ سال تک کے تقریبا پچاس بچوں نے حصہ لیا۔ اس سلسلے میں آج ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں انسپکٹر سمپال گل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر لکچرر منظور احمد تراگوال، ماسٹر نواز احمد وانی مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔

بچوں کو تائکوانڈو سکھایا گیا

کھیلو انڈیا کی جانب سے تائیکوانڈو سنٹر گول کے کوچ اروند سیتی نے کہا کہ تقریبا دو ماہ سے وہ یہاں پر بچوں کو تائیکوانڈو سکھا رہے ہیں۔ بچوں نے اس کھیل میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ کافی تعداد میں بچے اس کھیل میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ یہ انڈور گیم ہے جس وجہ سے انہیں پہلے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ انڈور اسٹیڈیم پر تعمیری کام جاری ہے اور جب اسٹیڈیم مکمل ہوگا تو کافی سہولت ہوگی۔ یہاں مزید کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہائر سیکینڈری اسکول گول کی انتظامیہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جس وجہ سے ہم آج یہاں پر بچوں کو کھیل سکھا رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 21, 2021, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.