ETV Bharat / city

تین منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل اکھڑال میں ایک تین منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی اور پوری عمارت جل کر راکھ ہوگئی۔

fire
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 5:19 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے تحصیل اکھڑال مارکٹ کے قریب پیر کو شام کے وقت بشمر سنگھ کے رہاٸشی مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں پورا مکان آگ کی زد میں آ گیا۔

تین منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی

مقامی لوگوں نے کسی طرح سے مکان میں موجود افراد کو باہر نکال لیا مگر آگ کی زد میں آنے سے پورا مکان جل کر راکھ ہو گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق 'اگر فاٸر سروس کی گاڑی بروقت کارروائی کرتی تو اس کا مکان بچایا جا سکتا تھا۔ تاہم محکمہ کی طرف سے کوئی بھی آگ بجھانے والا تحصیل ہیڈکوارٹر پر موجود نہیں تھا۔'

واضح رہے کہ سنہ 2001 میں اکھڑال کی مارکٹ میں آگ کی بھیانک واردات میں تین افراد جن میں دو کمسن اسکولی بچے تھے، ہلاک ہو گئے تھے اور کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ اس کے باوجود محکمہ فاٸر اینڈ ایمرجنسی سروس کی طرف سے کوئی اہلکار تعنیات نہیں کیا گیا ہے۔ لوگوں نے فائر سروس کی طرف سے چوکی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.