ETV Bharat / city

فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت منڈی میں ریلی کا اہتمام - सीमावर्ती जिला पुंछ

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں آج محکمۂ تعلیم کی جانب سے آزادی کا امرت مہاتسو کے تحت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 7:46 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گزشتہ چند ماہ سے آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت متعدد پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ وہیں آج منڈی ہیڈ کوارٹر پر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں متعدد اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت منڈی میں ریلی کا اہتمام

ریلی میں بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی، گرلز ہائیر سیکنڈری منڈی، مڈل اسکول منڈی۔ مڈل اسکول راجپورہ لیفٹ کے علاوہ دیگر اسکولوں کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس سے پہلے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے عہد کیا کہ ہر روز فٹ انڈیا پروگرام کے تحت آدھا گھنٹہ ورزش کرکے اپنے آپ کو صحت مند رکھیں گے۔

اس موقع پر بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین شمیم احمد گنائی نے ہری جھنڈی دکھاکر ریلی کو روانہ کیا۔ ریلی منڈی بازار سے ہوتی ہوئی منڈی بڈھا امرناتھ پر اختتام کو پہنچی۔

اس حوالے سے زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر محمد اسلم کوہلی نے ریلی کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے ان پروگراموں کی عملی شکل دینے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.