جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کی معروف این جی او طارق میموریل چیرٹ ایبل فاؤنڈیشن Tariq Memorial Charitable Foundation نے آج کشتواڑ کی عوام کی بہتری کے لیے ایک کرٹیکل کیئر ایمبولینس جاری Inauguration of Ambulance کی ہے جس کا افتتاح ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کہتے ہیں جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا‘۔ اس سے اندازاہ ہوتا ہے کہ انسانی جان کس قدر قیمتی ہے۔ اسی ارادے سے چند غیر سرکاری طبی ادارے ہیں جو کہ واقعی انسانیت کے لیے کام کرتے ہیں جن میں طارق چیرٹ ایبل فاؤنڈیشن کشتواڑ کا نام بھی قبل ذکر ہے۔
اگرچہ اس این جی او نے وادی چناب میں سنہ 2007 سے ہی کام کر رہی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ این جی او غریب عوام کی بہتری کے لیے جدید طرز کی ہر سہولیات لوگوں کو دیتی رہی ہے اور اب یہ کشتواڑ کی غریب عوام کے لیے ایک بھروسہ بن چکی ہے۔
طارق چیرٹ ایبل فاؤنڈیشن کشتواڑ کے سرپرست اعجاز شیخ نے اپنے سربراہ جاوید شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یہ این جی او کشتواڑ کی غریب عوام کی مدد کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: CRPF Organised Cleanliness Drive: سی آر پی ایف اہلکاروں نے تالاب کے گرد جمع گندگی صاف کئے
اس دورن ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے بھی طارق چیرٹ ایبل فاؤنڈیشن کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ کورونا وبا کے بارے میں کشتواڑ کی عوام کو مزید بیدار کیا جائے جس سے کورونا وائرس سے نجات مل سکے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اختر قاضی اور پروفیسر طارق تمکین، عادل شیخ، طارق تراش اور ایس ایچ او کشتواڑ بھی موجود تھے۔