جموں و کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر کے حیدر پورہ میں ہوئے انکاؤنٹر (Hyderpora Encounter) میں مارے گئے رامبن کے سنگلدان علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عامر ماگرے کے اہل خانہ لیفٹنٹ گونر منوج سے لاش واپس کرنے مطالبہ کر رہے ہیں۔
ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع رامبن کے ترجمان طارق سلیم ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
مزید پڑھیںHyderpora encounter: انکاؤنٹر میں مارے گئےمحمد عامر ماگرے کی لاش کی واپسی کا مطالبہ
اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد لطیف احمد ماگرے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عسکریت پسند کو پتھر سے مار ا تھا، ان کے فزند محمد عامر ماگرے کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے جو سرینگر میں ہوئے انکاؤنٹر مارے گئے ہیں، تاکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کی لاش آبائی علاقہ میں سپرد خاک کی جائے۔