ضلع رامبن میں کورونا ویکسنیشن مہم میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں کو اس تئیں بیدار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پہلے دور میں سماج میں پھیلی افواہوں کی وجہ سے لوگ ویکسین لگانے سے کترا رہے تھے۔ تاہم پہلے مرحلے میں ملازمین و دیگر افراد بڑھ چڑھ کر ویکسین لگوا رہے ہیں۔ ساتھ ہی گاؤں دیہات میں لوگوں تک ویکسنیش لگانے کی تئیں بیدار کررہے ہیں۔
رامبن تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہونے کی وجہ سے عوام میں افواہیں اور منفی خبری زیادہ گردش کر رہی تھی، تاہم سماج کے حساس اور باشعور شہری خود ٹیکہ لگا کر پہل کر رہے ہیں اور لوگوں سے بھی ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
معلوم ہوکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھارہ سال سے زائد عمر والوں کو یکم مئی سے ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گئی، جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔