ETV Bharat / city

Vikar Address Congress Workers Convention 'بی جے پی نے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا'

پردیش کانگرس کے صدر وقار رسول وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی نے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں افرا تفری کا ماحول پیدا کیا ہے،وانی نے غلام نبی آزاد اور اسکے حامیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں انتخابات میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ JKPCC chief Wani dares BJP to debate on development claims

وقار رسول وانی
وقار رسول وانی
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 8:14 AM IST

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے آج اپنے آبائی اسمبلی حلقہ بانہال میں ایک روزہ پارٹی کنونشن سے خطاب کیا، اس تقریب میں کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

JKPCC chief Wani dares BJP to debate on development claims

اس موقع پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ جموں کشمیر میں بی جے پی کی حمایت میں کوئی نہیں ہے جس کی بناء پر جموں کشمیر میں انتخابات کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔

وقار رسول وانی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر رمن بھلہ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ پچیس لاکھ ووٹروں کو جموں کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔

پردیش کانگرس کے صدر وقار رسول وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی نے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا ہے، وانی نے غلام نبی آزاد اور ان کے حامیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں انتخابات میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Waqar Rasool on Gulam Nabi Azad 'جموں کشمیر میں کانگریس مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گی'

وقار رسول وانی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ جس غلام نبی آزاد کو کانگریس پارٹی نے بنا انتخابات جیتے بڑے بڑے عہدوں پر فائز کیا انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے بعد پارٹی اور سونیا گاندھی کے خاندان کے خلاف بیان بازی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.