یہاں پنچایت انجول کے کڑنا گاؤں میں اسماعیل نامی مریض جو کہ شوگر کے مریض ہیں اور انہیں علاج کے لیے ٹھاکرائی سے کشتواڑ لانا پڑا۔ لیکن علاج کے لیے کوئی ایمبولنس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
لوگوں نے کہا انہوں نے ضلع انتظامیہ سے ایک ایمبولنس کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہماری بات نہیں سنی گئی اور اس کی وجہ سے ہم لوگ دن بدن پریشان ہوتے جا رہے ہیں۔
لوگوں نے ریاستی گورنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بلاک ٹھاکرائی میں ایک ایمبولینس گاڑی کو فراہم کی جائے تاکہ ان کے مشکلات ختم ہوں۔