تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے قریب کلسیان علاقے میں ایک فوجی رجمنٹ کے تربیتی سیشن کے دوران ایک دھماکے کے پھٹنے سے چار فوجی جوان زخمی ہوگئے Army men Injured in Rajouri۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں فوج کا ایک معمول کا تربیتی سیشن جاری تھا کہ اسی دوران ایک دھماکہ ہوا۔ شبہ ہے کہ یہ دھماکہ دستی بم کی وجہ سے ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوج کے قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا۔
فوجی حکام کے مطابق مزید طبی خدمات کے لیے تین زخمی فوجی اہلکاروں کو راجوری کے آرمی اسپتال جب کہ ایک کو ادھمپور کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔