رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انٹیگریٹڈ شیپ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت اب تک 18 لوگ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ اسکیم محکمہ شیپ اینڈ ہسبنڈری کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔ Integrated Sheep Development Scheme in Ramban
اس سلسلے میں چیف شیپ ہسبنڈری آفیسر رامبن ڈاکٹر وکاس گپتا نے سب ڈویژن گول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ کی کوشش ہے کہ ضلع میں اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے۔' Dr. Vikas Gupta on Integrated Sheep Development Scheme
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک ضلع میں 18 لوگوں تک یہ اسکیم پہنچائی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے یہ اسکیم کافی فائدہ مند ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ہم اس اسکیم کے تحت کسی زمیندار کو 25 چھوٹے جانوروں کا یونٹ پالنے کے لیے دیتے ہیں جو فری آف کاسٹ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Animal Husbandry Meeting in Doda: ڈوڈہ میں محکمۂ انیمل ہسبنڈری نے میٹنگ منعقد کی
ڈاکٹر وکاس گپتا نے مزید بتایا کہ 'تیسرے سال سے محکمہ کسان سے پانچ پانچ جانور 5 سال تک مسلسل واپس لیتا ہے۔ اس سے ان کو روزگار ملتا ہے کیونکہ 3 سال میں جانوروں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہیں۔'