چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیڑ میں ایک جیپ کی ٹکر سے موٹر سائکل سوال دو طالبات کی موت ہوگئی، دونوں رشتے میں ایک دوسرے کی بہن تھیں اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چراما کے گاؤں درگہن کی رہائشی منیشا (21) اور گوکل پوردھمتری کی رہنے والی اس کی پھوپھی زاد بہن ساریکا (22) گزشتہ روز موٹرسائیکل پر آشیش سونکر کے ساتھ جگدلپور زرعی کالج جارہی تھیں۔ جیسے ہی لکھن پوری میں موٹرسائیکل میں پٹرول بھرنے کے لئے آشیش نے پٹرول پمپ کا رخ کیا تو تیز رفتار جیپ نے اسے زوردار ٹکر ماردی۔
حادثے میں منیشا،ساریکا اور آشیش تینوں سڑک پر گرکر شدید طورپر زخمی ہوگئے، آس پاس موجود لوگوں نے تینوں کو چراما اسپتال پہنچایا،جہاں ڈاکٹروں نے طالطات کو مردہ قرار دے دیا۔ساریکا ماما کے گھر رہکر پڑھائی کررہی تھی۔پولیس نے جیپ ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔