ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت سمیت پورے ملک میں کووڈ-19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔
لاک ڈاون کے دوران انتہائی ضروری اشیاء والی دوکانوں کو چھوڑ کر دیگر تمام دوکانوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت رائے پور میں لاک ڈاؤن 21 مارچ سے ہی نافذ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی ٹریفک پولیس نے دو ہزار دو سو گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
کووڈ-19 کے اثرات کے پیش نظر دارالحکومت کے ہر چوراہے پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ جو ہر آنے اور جانے والے پر گہری نگاہ رکھ رہے ہیں، نیز دارالحکومت میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
رائے پور کے تمام چوک چوراہوں پر بھی ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کی جاسکے۔