تعمیرات عامہ اور داخلہ امور کے وزیر تامردھوج ساہو نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چھتیس گڑھ کی سرحدی ریاستوں, مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش، جھارکھند، اڑیسہ، تلنگانہ اور آندھرپردیش سمیت اضلاع کی سرحدوں کو سیل کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پولیس ہیڈکوارٹرز میں کورونا سیل تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لاء اینڈ آرڈر قائم رکھنے کے لیے 1 ہزار 316 ایف آئی آر، 1 ہزار 110 گرفتاری، 2 ہزار 20 گاڑیاں ضبط اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 97 لاکھ 94 ہزار 595 روپیے جرمانے کی رقم وصولی گئی ہے۔
تامردھوج ساہو نے بتایا کہ ریاست کے اضلاع میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے فزیکل ڈسٹینسنگ کے ساتھ کئی احتیاطی تدابیر برتی جا رہی ہے۔
جیلوں سے عبوری ضمانت، با ضابطہ ضمانت، پیرول، سزا مکمل اور رہائی کے تحت 2 ہزار 368 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ دنوں میں محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی جانب سے 40 سڑک، 42 عمارت اور 22 پل کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوکل ٹورزم کو فروغ دینے اور مقامی افراد کو روز گار کے مواقع دینے کے لیے منصوبہ بندی کی۔