ریاست چھتیس گڑھ کے سکما میں ہفتہ کی شام تونگپال کے علاقے دامانکونٹا میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین تصادم ہوگیا۔
تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے ایک نکسلی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سی آر پی ایف اور ڈی آر جی کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے
سکما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلبھ سنہا نے تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'شام 6.30 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان نکسلیوں سے تصادم ہوا۔ فوجیوں نے ایک نکسلی کو ہلاک کیا ہے۔ موقع سے لاش کے ساتھ 315 بور کی بندوق اور کچھ نکسلی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔