ETV Bharat / city

Pune Building Collapse: پونے کے یرواڈا میں زیر تعمیر عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی - عمارت جزوی طورپر منہدم

یرواڈا کے شاستری نگر علاقے میں ایک مال کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ عمارت کے تہہ خانے کی پارکنگ پر سلیب بچھانے کے لیے 16 ملی میٹر سائز کا لوہے کا جال بنایا گیا تھا۔ یہ جال گرنے سے پانچ مزدورں کی موت ہوگئی ہے اور کئی لوگ زحمی ہوئے ہیں۔ Pune Building Collapse

عمارت منہدم
عمارت منہدم
author img

By

Published : Feb 4, 2022, 8:06 AM IST

Updated : Feb 4, 2022, 9:16 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے کے یرواڈا کے شاسترین نگر میں گذشتہ شب ایک زیر تعمیر عمارت جزوی طوی پر منہدم ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کا گراؤنڈ فلور اس وقت گر گیا جب سائٹ پر نئی عمارت پر کام جاری تھا۔ عمارت کے مہندم ہونے کے نتیجے میں پانچ مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔5 Labourers Killed as Portion of Under-Construction Building Collapses in Pune

اس حادثے پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے رنج و غم کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے لکھا کہ 'پونے میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کے حادثے سے دکھی ہوں۔ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگ جلد شفایاب ہوں۔'

عمارت منہدم
عمارت منہدم

پونے کے ٹریفک پولیس کمشنر راہل شری رامے کے مطابق یرواڈا کے شاستری نگر علاقے میں ایک مال کی تعمیر کا کام جاری تھا۔

عمارت منہدم

عمارت کی تہہ خانے کی پارکنگ پر سلیب بچھانے کے لیے 16 ملی میٹر سائز کا لوہے کا جال بنایا گیا تھا۔ اچانک لوہے کا یہ دیوہیکل جال ان 10 مزدوروں پر گرا جو وہاں پر کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:building collapse in thane: عمارت گرنے سے سات افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مزدوں کے جسموں کے اندر لوہے کی کیلیں داخل ہوگئی تھیں۔ جسے کٹر کی مدد ہٹایا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افارد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2022, 9:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.