سنار پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ٹیمپو احمدآباد کی طرف جارہی تھی جس دوران ٹیمپوڈرائیور نے قابو کھو دیا۔
پیچھے سے آنے والی ٹرک نے ٹیمپو کوٹکر ماردی جس سے اس میں سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 برس کے شرون نانک سہانے، 25 برس کے سبھاش دسائی یادو اور سنار کے جپواڈی میں رہنے والا 55 برس کے بھرت دگاڑو شندے کے طورپر ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔
سنار پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔