پنے کے گھورپڑی گاوں کے جنرل میڈیکل پریکٹیشنر (56) کا 13مئی سے کورونا وائرس کا علاج چل رہا تھا اور جمعہ کی رات ان کی موت ہوگئی۔ پنے میں کورونا وائرس سے کسی ڈاکٹر کی موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔
پنے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) کے چیف ہیلتھ افسر ڈاکٹر رام چندر ہانکرے نے کہاکہ ڈاکٹر کی موت کی خبرسے طبی برادری میں خوف پھیل سکتا ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر خاص طورپر تمام جنرل فزیشین پر پڑسکتا ہے جن میں سے بیشتر نے پہلے سے ہی اپنے کلینک بند کردیئے ہیں۔