بہار کے ضلع مظفر پور کے چارتھاول پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت ہو گئی، دراصل جمعہ کی شام کوتسارا گاؤں میں کھیتوں کو لے کر ایک ہی خاندان میں آپسی تنازع ہو گیا، تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ سونو نامی نوجوان نے اسلحہ سے اپنے ہی خاندان کے ایک فرد کو گولی مار دیا جس سے اس کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔
اس قتل کے بعد گاؤں میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں مجرم سونو واقعہ کو انجام دے کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے، حالات سنگین ہونے کی وجہ سے گاؤں میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔