آر ایل ایس پی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ 'ملن تقریب' میں مسٹر سنتوش کشواہا نے اپنے حامیوں کے ساتھ وی آئی پی چھوڑ کر آر ایل ایس پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد شامل ہوئے لیڈران کو ایک ۔ ایک کر کے پارٹی کی رکنیت دلائی گئی ۔
اس موقع پر آر ایل ایس پی کے صدر مسٹر کشواہا نے وی آئی پی کانام لئے بغیر کہاکہ ” جس پارٹی کو چھوڑ کر مسٹر سنتوش کشواہا آئے ہیں اس پارٹی کی شناخت انتہائی پسماندہ سماج کی بن رہی تھی لیکن اب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) میں چلے گئے ہیں۔ اس پارٹی کی ذہنیت کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔ میں خود اس اتحاد میں وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے استعفیٰ دے کر نکلا ہوں ۔