ETV Bharat / city

عرس قادری نوری، سراجی و شمسی کا انعقاد

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع خانقاہ بیت الانوار گیوال بیگہ میں یک روزہ عرس قادری، نوری، سراجی و شمسی انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔

Urs Qadri noori siraji shamshi innaugrated in gaya
عرس قادری نوری، سراجی و شمسی کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 8:57 AM IST

عرس میں ضلع گیا اور دوسرے اضلاع سے مریدین ، محبین اور معتقدین نے شریک ہو کر اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔

گیا میں واقع قدیم آستانہ خانقاہ بیت الانوار میں شیخ طریقت عارف باللہ انوار عالم حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ نورالہدی قادری علیہ الرحمہ والرضوان کا 86 واں اور پیر طریقت رہبر شریعت وطریقت سراج ملت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سراج الہدی قادری علیہ الرحمہ کا انتیسواں اور پیرطریقت حضرت علامہ الحاج شمس الہدی قادری علیہ الرحمہ کا 36 واں عرس سراپا قدس روایتی شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہوا ہے۔

عرس قادری نوری، سراجی و شمسی کا انعقاد

مزید پڑھیں:عرس سے قبل اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کام

بعد نماز فجر قرآن خوانی و اوراد و وظائف سے عرس کا آغاز ہوا۔ بعد نماز عصر حلقہ ذکر و ایصال ثواب حضور انوار عالم علیہ الرحمہ والرضوان کا اہتمام ہوا۔ بعد نماز مغرب نعت و منقبت خوانی و چادرپوشی و قل شریف و شجرہ خوانی کا اہتمام ہوا۔

بعد نماز عشاء تقاریر علماء کرام ونعت ومنقبت شعراء حضرات کی جانب سے پیش کی گئی۔

عرس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھی پہنچ کر عقیدت کا اظہار کیا۔ خصوصی طور سے رکن پارلیمنٹ وجے کمار مانجھی، جے ڈی یو ضلع صدر الیکزنڈر خان، جے ڈی یو رہنما چندن سنگھ نے پہنچ کر آستانہ پر حاضری دی اور چادر پیش کرکے ملک وریاست کی خوشحالی وترقی کی دعا مانگی۔

اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے بھی پہنچ کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے آستانہ پر چادر پیش کی۔

Urs Qadri noori siraji shamshi innaugrated in gaya
عرس قادری نوری، سراجی و شمسی کا انعقاد

حضرت مولانا نورالہدی قادری کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ کلکتہ سے بہار تشریف لائے تھے اور یہاں انہوں نے ایک خانقاہ قائم کی تھی جس کا نام بیت الانوار ہے۔

جبکہ مولانا سراج الہدی قادری اور مولانا شمس الہدی قادری علیہ الرحمہ جید عالم دین تھے جن کا شمار مفتی اعظم حضرت مولانا مصطفی رضاخان بریلوی علیہ الرحمہ اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے بانی حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے برابری میں ہوتا ہے۔ یہاں ہرسال سجادہ نشین مولانا نعیم الہدی اور مولانا امین الہدی کی سرپرستی میں عرس کا اہتمام ہوتا ہے۔

بہار و جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں حضرت سراج الہدی علیہ الرحمہ اور شمس الہدی علیہ الرحمہ کے ہزاروں مریدین ہیں۔

اس موقع پر قاری غلام مصطفی، مفتی راغب ندیم مصباحی، مولانا اظہر، محمد الہدی، فہیم الہدی، مولانا مصباح الہدی، مولانا تنویرالہدی مصباحی، فرید الہدی، محمد آفتاب عالم، مولانا مستقیم رضوی وغیرہ کے علاوہ مقامی علماء و ائمہ مساجد اور شہر کے معزز حضرات موجود تھے۔

Intro:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع خانقاہ بیت الانوار گیوال بیگہ میں یک روزہ عرس قادری نوری، سراجی و شمسی انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ پیر کو منعقد ہوا ۔عرس میں ضلع گیا اور دوسرے اضلاع سے مریدین ، محبین اور معتقدین اورعقیدت مند شریک ہوکر اپنی عقیدت ومحبت کااظہار کیا Body:شہر گیا میں واقع قدیم آستانہ خانقاہ بیت الانوار میں شیخ طریقت عارف باللہ انوار عالم حضرت علامہ مولاناالحاج الشاہ نورالہدی قادری علیہ الرحمہ والرضوان کا 86 واں اور پیر طریقت رہبرشریعت وطریقت سراج ملت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سراج الہدی قادری علیہ الرحمہ کا انتیسواں اور پیرطریقت حضرت علامہ الحاج شمس الہدی قادری علیہ الرحمہ کا 36 واں عرس سراپاقدس روایتی شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہواہے ۔ بعد نماز فجر قرآن خوانی واورادووظائف سے عرس کاآغاز ہوا۔بعد نماز عصر حلقہ ذکروفکر ایصال ثواب حضورانوار عالم علیہ الرحمہ والرضوان ۔بعدنماز مغرب نعت ومنقبت خوانی و چادرپوشی وقل شریف وشجرہ خوانی کاانعقاد ہوا ۔بعد نمازعشاء تقاریرعلماء کرام ونعت ومنقبت شعراء حضرات کی جانب سے پیش کی گئی ۔عرس میں سیاسی وسماجی لیڈران نے بھی پہنچ کرعقیدت کااظہار کیا ۔خصوصی طور سے رکن پارلیمنٹ وجے کمار مانجھی ، جے ڈی یو ضلع صدر الیکزنڈر خان ، جے ڈی یو لیڈر چندن سنگھ نے پہنچ کر آستانہ پر حاضری دی اور چادر پیش کرکے ملک وریاست کی خوشحالی وترقی کی دعا مانگی ، اسکے علاوہ ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بھی پہنچ کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے آستانہ پرچادر چڑھائی ۔
حضرت مولنا نورالہدی قادری کے متعلق بتایا جاتاہے کہ وہ کلکتہ سے بہار تشریف لائے تھے اور یہاں انہوں نے ایک خانقاہ قائم کی تھی جسکا نام بیت الانوار ہے ۔جبکہ مولاناسراج الہدی قادری اور مولناشمس الہدی قادری علیہ الرحمہ جید عالم دین تھے جنکا شمار مفتی اعظم حضرت مولنا مصطفی رضاخان بریلوی علیہ الرحمہ اورجامعہ اشرفیہ مبارک پور کے بانی حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے برابری میں ہوتاہے ۔یہاں ہرسال سجادہ نشیں مولانانعیم الہدی اور مولناامین الہدی کی سرپرستی میں عرس کااہتمام ہوتاہے ۔بہار وجھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں حضرت سراج الہدی علیہ الرحمہ اورشمس الہدی علیہ الرحمہ کے ہزاروں مرید ہیں Conclusion:اس موقع پر قاری غلام مصطفی ، مفتی راغب ندیم مصباحی ، مولانا اظہر ، محمد الہدی ، فہیم الہدی ، مولانا مصباح الہدی ، مولانا تنویرالہدی مصباحی ، فرید الہدی , محمد آفتاب عالم ، مولانامستقیم رضوی وغیرہ کے علاوہ مقامی علماء ، ائمہ مساجد اور شہر کے معزز حضرات موجودتھے

رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.