ETV Bharat / city

گرینڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ کا اعلان، اوپیندر کشواہا وزیراعلیٰ کے امیدوار - یاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

بہار اسمبلی انتخابات 2020: گرینڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحادی جماعتوں نے آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا کو بطور وزیر اعلی کا امیدوار منتخب کیا۔

Upendra Kushwaha becomes chief ministerial candidate, with Owaisi forming Grand Democratic Secular Front in Bihar

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 5:14 PM IST

Updated : Oct 8, 2020, 5:37 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی اتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان نئے نئے اتحاد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ویڈیو

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اوپیندر کشواہا کی قیادت میں، 6 سیاسی جماعتیں بہار اسمبلی انتخابات میں اپنا امیدوار اتارے گی۔ جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، سماج وادی جنتا دل ڈیموکریٹک، بہوجن سماج پارٹی، بھارتیہ سماج پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی (سوشلسٹ) بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں آج پٹنہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں تمام اتحادی جماعتوں نے آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا کو اسمبلی انتخابات میں بطور وزیر اعلی کا امیدوار منتخب کیا۔

اس موقعے پر راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اوپیندر کشواہا، اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی، سماج وادی جنتا دل ڈیموکریٹک کے دیویندر پرساد یادو، بھارتیہ سماج پارٹی کے اوم پرکاش راج بھر اور جنتا پارٹی (سوشلسٹ) کے سنجے چوہان شامل تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں اس نو تشکیل شدہ اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ سے اوپیندر کشواہا وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے بہار کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس محاذ کو اپنا تعاون دیں تاکہ مستقبل میں یہ اتحاد بہار کی ترقی کے لیے کام کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس محاذ میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.