ETV Bharat / city

کیمور میں دو اور مثبت معاملات، مجموعی تعداد 26

ریاست بہار کے کیمور میں کروناوائرس کے دو مزید مثبت کیسز سامنے آنے سے ضلع میں خوف و حراس کا ماحول ہے۔

1
1
author img

By

Published : May 2, 2020, 8:27 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 4:25 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں مہلک کوروناوائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے دو نئے مثبت معاملوں کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ یہ دونوں مثبت بھبھوا پولیس لائن سے بتائے جاتے ہیں۔ یہاں بتا دیں کہ ضلع کا چین پور بلاک خاص کر کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے۔ اکیلے چین پور میں ہی قریب 16 مثبت معاملات پائے گئے ہیں، بقیہ مثبت بھبھوا شہر سے ہیں جس میں ایک چار سالہ بچی بھی شامل ہے۔جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو ریڈ زون اور ان کے متصل علاقوں کو بفر زون میں تبدیل کر سیل کر دیا گیا ہے۔ علاقوں میں پوری طرح سے پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ان علاقوں میں صرف ضلع انتظامیہ سے رجسٹرڈ اور ایمرجنسی سے وابستہ اہلکاروں کو ہی چھوٹ دی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.