ETV Bharat / city

سارن: تین بوری دھماکہ خیز مادے برآمد، دو گرفتار - Search operation in Saran

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سارن ضلع میں پولس سبھی تھانہ علاقے میں زبردست جانچ مہم چلارہی ہے۔

دھماکہ خیز مادے برآمد، دو گرفتار
دھماکہ خیز مادے برآمد، دو گرفتار
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 10:40 PM IST

بہار میں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقے سے پولس نے سنیچر کو تین بوری دھماکہ خیز مادے برآمد کرکے دو لوگوں کو گرفتار کیا۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سارن ضلع میں پولس سبھی تھانہ علاقے میں زبردست جانچ مہم چلارہی ہے۔ اس معاملے میں مڈھوڑا کے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اندرجیت بیٹھا کی رہنمائی میں مشرق تھانہ کی پولس مشرق تریاموڑ کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 90 پر گاڑیوں کی جانچ کررہی تھی۔ اسی دوران وہاں سے گذررہے ایک موٹرسائیکل پر سوار دو لوگوں کو رکنے کا اشارہ کیا تب انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولس نے پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواردونوں لوگوں کے پاس سے تین بوری دھماکہ خیزاشیاء برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار لوگوں کی شناخت ضلع کے مشرق تھانہ علاقے کے گوپال باڑی گاؤں کے رہنے والے منا عالم اور آصف عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.