ETV Bharat / city

جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 458 تک پہنچی

جھارکھنڈ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، بدھ کے روز بھی ریاست میں مجموعی طور پر 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں کل تعداد 458 ہوگئی ہے۔

جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 458 تک پہنچی
جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 458 تک پہنچی
author img

By

Published : May 28, 2020, 11:07 AM IST

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق ضلع ہزاری باغ میں سات، کوڈرما میں تین، جبکہ مشرقی سنگھ بھوم اور رام گڑھ میں چار کیسز درج کیے گئے ہیں، وہیں مغربی سنگھ بھوم، رانچی، اور لاتہیار میں ایک ایک کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہزاری باغ میں سات نئے کیسز ملنے کے بعد یہاں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی ہے، رام گڑھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے، جبکہ مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے، بدھ کے روز ان دونوں اضلاع میں کورونا کے چار نئے مریض پائے گئے ہیں، جبکہ کوڈرما میں تین نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 31 ہوگئی ہے۔

اسی طرح دارالحکومت رانچی میں بھی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 126 ہوگئی ہے، لاتیہار میں ایک نیا مثبت معاملہ سامنے آںے کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد نو ہوگئی ہے اور مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) میں ایک نیا معاملہ سامنے کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔

ریاست بھرمیں اب تک 175 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، ایک ہی وقت میں ریاست کے مختلف کوویڈ اسپتالوں میں 258 مریض زیر علاج ہیں۔

ریاستی حکومت کے قائم کردہ قرنطین مرکز میں مشتبہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، بدھ کے روز احتیاط کے طور پر ریاست کے تمام قرنطین مراکز میں کل 97 ہزار 450 افراد کو قرنطین کیا گیا ہے۔

وہیں باہر سے آنے والے لوگوں کو ہوم قرنطین کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس وقت پوری ریاست میں دو لاکھ 52 ہزار 168 افراد ہوم قرنطین میں ہیں، وہیں 458 مریضوں میں سے 279 مریض ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرونی دیگر ریاستوں سے آئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے احتیاط کے طور پر حفاظت کے ہر معیار کا خیال رکھا جارہا ہے، لیکن اس کے باوجود متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جو ریاستی حکومت اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.