کنبے والوں نے جسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کر دیا تھا اب وہ بارہ سال کے لمبے وقت کے بعد گھر واپس لوٹے گا۔ نوجوان کو لانے کے لئے بکسر پولیس کی ٹیم پنجاب کے لئے نکل گئی ہے۔ ایس نے کہا کہ جلد ہی چھوی مسہر کو واپس اس کے گھر لایا جائے گا۔ نوجوان کے گھر آنے کی خبر سے لوگوں میں خوشی ہے Buxar Man Found in Pakistan After 12 years ۔
دراصل مفصل تھانہ علاقے کے خلافت پور گاؤں کے رہنے والے مسہر بارہ سال قبل اچانک گھر سے غائب ہوگیا تھا۔ گھر کے لوگوں کے ذریعے کافی چھان بین کرنے پر نہیں ملا، تو اس وقت گھر والوں نے مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات ادا کر دی تھی لیکن گزشتہ سال دسمبر ماہ میں اچانک وزارات خارجہ کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان بھٹک کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان حکومت نے اسے گرفتار کر کے کرانچی جیل میں بند کر دیا ہے۔ اس جانکاری کے بعد نوجوان کو واپس ملک لانے کی قواعد شروع کی گئی۔
اس بارے میں ڈی ایم امن سمیر نے بتایا کہ نوجوان کو پاکستان حکومت کے ذریعے اٹاری سرحد پر بی ایس ایف کے حوالے کیا گیا۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے نوجوان کو گُرداس پور ڈی سی کے حوالے کر دیا۔ گرداس پور ڈی سی سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس پی کی ہدایت پر نوجوان کو لانے کے لئے گرداس پور ٹیم نکل چکی ہے۔ وہیں بکسر ایس پی نے کہا کہ مفصل تھانہ کے خلافت پور گاؤں سے غائب نوجوان چھوی کو لانے کے لئے ٹیم پنجاب گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- ماں نے زیور گروی رکھ کر بیٹے کے لیے کرکٹ بیٹ خریدا تھا
- Four Hundred Year Old Royal Mosque: بہار کی چار سو سالہ تاریخی شاہی مسجد، مغلیہ عہد کے فن تعمیر کا شاہکار
نوجوان چھوی کی ماں ورتی دیوی نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کے زندہ ہونے کی امید چھوڑ دی تھی۔ اسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات کر دیا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ بھٹک کر پاکستان چلا گیا تھا اور وہاں کی جیل میں بند ہے۔ یہ پتہ تو چل پایا ہے لیکن کب آئے گا ابھی تک نہیں بتایا گیا ہے۔
معلوم ہوکہ چھوی مفصل تھانہ کے خلافت پور گاؤں کی دلت بستی میں رہتا تھا۔ چھوی مسہر کی شادی چودہ سال پہلے ہوئی تھی، اس کا ایک بچہ بھی ہے لیکن ایک دن وہ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔