چہلم کے موقع پر سینئر افسران اور پولیس افسران کو ضلع کے کئی اہم اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ضلع اور سب ڈویژن سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر انل کمار ٹھاکر اور ایس ڈی پی او پشکر کمار کو نظم و نسق کا چارج سونپا گیا ہے۔
ایس پی ہردے کانت نے بتایا کہ ضلع میں متعدد مقامات پر پولیس افسروں اور مناسب تعداد میں پولیس دستے کی تعیناتی کی گئی ہے، اسی کے ساتھ کووڈ-19 کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق مذہبی تقریبات میں ایک سو سے زیادہ افراد کا ہجوم نہیں ہوگا نیز بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مثالی ضابطۂ اخلاق کی تعمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، اس کے لیے ضلع انچارج کو بطور اسپیشل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ایس پی ہردے کانت نے بتایا کہ اسپیشل مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام زونل مجسٹریٹ، پولیس افسران، بلاک ترقیاتی افسران، زونل عہدے دار اور اپنے علاقے کے تمام اسٹیشنوں سے رابطہ برقرار رکھیں جبکہ بلاک ترقیاتی افسر اور تھانہ انچارج کو خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔